سماج وادی کی سلور جوبلی تقریبات میں جے ڈی یو کی نمائندگی شرد یادو کریں گے

پٹنہ:بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار نے کافی پس پیش کے بعد اتر پردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ہفتہ کو ہونے والے سلور جوبلی تقریب میں جے ڈی یو کی نمائندگی کے لیے پارٹی کے سابق صدر شرد یادو کو لکھنؤبھیجے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مخالفت میں سماج وادی پارٹیوں کے اتحاد کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ لیکن، یہ ایس پی ہی ہے جس نے نہ صرف اس اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے کی گئی کوششوں پر پانی پھیر دیا تھا بلکہ گزشتہ سال بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے جنتا خاندان کے چھ جماعتوں کے انضمام سے بننے والے عظیم اتحاد کے خلاف مہم بھی چلائی تھی۔
جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور سابق راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کے۔سی۔ تیاگی نے لکھنؤ میں منعقد ہونے والے ایس پی کے سلور جوبلی تقریب میں پارٹی کی طرف سے مسٹر یادو کو بھیجے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پارٹی نے سماج وادی پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامہ کو قبول کر لیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharad yadav to attend silver jubilee celebrations of samajwadi party in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply