میں آج بھی عظیم اتحاد کے ساتھ ہوں:جے ڈی یو لیڈر شرد یادو

پٹنہ: عظیم اتحاد ٹوٹنے کے بعد پہلی بار بہار آئے جنتا دل یونائیٹیڈ(جے ڈی یو) کے سابق قومی صدر شرد یادو نے ایک بار پھر پارٹی خطوط سے الگ ہٹ کر کہا کہ آج بھی وہ عظیم اتحادکے ساتھ ہیں۔ مسٹر یادو نے اپنے تین روزہ بہاردورے پر آج پٹنہ کے جے پرکاش نارائن ہوائی اڈہ پہنچنے کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں دو گٹھ بندھن کا قیام عمل میں آیا تھا اور دونوں نے الگ الگ منشور پر الیکشن لڑا لیکن اس میں سے ایک پارٹی نے اتحادکے برخلاف کام کیا، جو انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے دعوی ٰکیا کہ عظیم اتحاد آج بھی برقرار ہے۔ جے ڈی یو کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کو مینڈیٹ ملا تھا۔ بہار کے 11 کروڑ لوگوں نے بڑی امید کے ساتھ عظیم اتحاد کو ووٹ دیا تھا۔ اس طرح سے اتحاد کو توڑنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد توڑنا مینڈیٹ کی توہین ہے۔ گزشتہ 40 سال سے وہ سرگرم سیاست میں ہیں اور اسمبلی انتخابات میں وہ خود ڈیڑھ ماہ تک لوگوں کے درمیان تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharad yadav signals separation says there are 2 janata dals in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply