بہار میں جو کچھ ہوا وہ ریاست کے11کروڑ عوام کے حق میں سود مند نہیں ہے:شرد یادو

نئی دہلی:مسٹر نتیش کمار کے بہار میں عظیم اتحاد سے الگ ہوکر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ساتھ حکومت بنانے سے ناخوش جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر شرد یادو نے کہا ہے کہ ریاست میں جو کچھ ہوا ہے اس سے وہ اتفاق نہیں رکھتے ہیں اور انہیں عظیم اتحاد کے ٹوٹنے کا افسوس ہے۔ مسٹر یادو اس فیصلے سے ناخوش بتائے جا رہے تھے اور انہوں نے آج پہلی بار اس پر اپنی خاموشی توڑی۔ پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ نے کہا، ”جو صورت حال ہے، وہ ناخوشگوار ہے۔ ملک کی اور بہار کی 11 کروڑ عوام کے لیے یہ صحیح نہیں ہوا ۔ ریاست کے عوام نے اکثریت اس لئے نہیں دی تھی، یہ بدقسمتی کی بات ہے۔“
اس واقعے کے بعد مسٹر یادو کے ساتھ ہی پارٹی کے ایک اور رہنما علی انور نے اپنی ناخوشی ظاہر کی تھی۔ میڈیا میں اس طرح کی خبریں بھی آئی تھی کہ مسٹر یادو کو منانے کے لیے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ان سے بات چیت کی ہے۔ آر جے ڈی سربراہ لالو یادو نے مسٹرشرد یادو کو اپنے ساتھ آنے اور فرقہ وارانہ قوتوں سے لڑنے کے لئے قیادت کا اعلان بھی کیا ہے۔ مسٹر یادو کے بیان سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ این ڈی اے کی جانب سے ان کو قائل کرنے کی کوشش ابھی کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ مسٹر کمار نے بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں کے عظیم اتحاد سے الگ ہو کر 27 جولائی کو این ڈی اے کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے۔ مسٹر یادو کے خلاف جے ڈی (یو) کا کوئی لیڈر ابھی تک کھل کر نہیں بول رہا ہے۔ پارٹی کے ترجمان کے سی تیاگی نے اتنا ضرور کہا ہے کہ مسٹر یادو پارٹی کے سینئر لیڈرہیں اور ان کی بات پورے احترام کے ساتھ ضرور سنی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: sharad yadav breaks silence on nitish kumars decision says its against bihar peoples mandate in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply