ہند سے تعلقات استوار کرنے کے لیے پاکستان کو دہشت گردی سے توبہ کرنا ہوگی:شاہنواز حسین

چنڈی گڑھ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا ہے کہ پاکستان جب تک دہشت گردی سے توبہ نہیں کرتا تب تک اس کے ساتھ تعلقات میں سدھار ممکن نہیں ہے۔ مسٹر شاہنواز نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ہندوستان نے حالانکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات سدھارنے کے لئے اپنی کوششوں میں کوئی کمی نہیں چھوڑی ہے لیکن پڑوسی ملک اس کے باوجود اپنی بری حرکتوں سے باز نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات سدھارنے کے لئے پاکستان کو دہشت گردی سے توبہ کرنی ہی ہوگی۔ سرحد پار سے دہشت گردی کو فروغ دینے کے سلسلے میں بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اسی وجہ سے سرجیکل اسٹرائک کیا گیا ہے یعنی دہشت گرد ی نما کینسر کی سرجری کی گئی ہے اور اسے ٹھیک کرنے کے لئے کیمو تھیراپی کی خوراک دینا ضروری ہے او روہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس کی حرکتوں کا معقول جواب دیا جارہا ہے او ریہ تب تک جاری رہے گا جب تک وہ اپنی حرکتوں سے توبہ نہیں کرلیتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahnawaz hussain lambasts pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply