پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے کچھ غلط نہیں کہا:ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کے اس بیان سے صد فیصد متفق ہیں کہ پاکستان کشمیر کو نہیں سنبھال سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بات توآفریدی نے ٹھیک ہی کہی ہے۔وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے کشمیر کیا سنبھال پائیں گے۔کشمیر ہندوستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ واضح ہو کہ بدھ کے روز شاہد آفریدی نے یہ بیان دے کر بھیڑ کے چھتے کو چھیڑ دیا کہ پاکستان کو کشمیر کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے ہی چار جائز صوبوں کو نہیں سنبھال سکتا۔

لندن میں وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں بوم بوم کے نام سے معروف آفریدی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ پاکستان کو کشمیر میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور چونکہ ملک اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کے خلاف ہے اس لیے اس خطہ کو آزادی دے دینی چاہئے۔

”میں یہ کہتا ہوں کہ پاکستان کشمیر نہیں چاہتا۔ہندوستان کو بھی لینے نہیں دینا چاہتا۔ تو کشمیر کو آزاد ہی کر دیا جائے۔ کم ازکم انسانیت تو زندہ رہے گی۔لوگوں کو نہ مرنے دیا جائے۔“

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahid afridi is right pakistan cant handle kashmir rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment