ہیلی کاپٹر سودے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کیوں خاموش ہیں: شاہنواز حسین

پٹنہ : اگستا ویسٹ لینڈ گھپلے پر بی جے پی ترجمان شاہنواز حسین نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عام طور پر کرپشن کے معاملہ پر ایک لمحہ کی تاخیر کیے بغیر آواز اٹھانے والے نتیش جی آج وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودے کے معاملہ پر کیوں لب کشائی نہیں کر رہے۔اگستا ہیلی کاپٹر سودے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کا نام لیے جانے کی روشنی میں مسٹر حسین نے کہا کہ بوفورس سودے میںتوواز بلند کرنے میں نتیش کماربڑے پیش پیش تھے اب ہیلی کاپٹر سودے پر کیوں چپی سادھے بیٹھے ہیں۔شاہنواز نے پٹنہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ درجنوں گھپلے کرنے والی کانگریس اگستا ویسٹ لینڈ گھپلے میں نہیں بچ سکتی۔انہوںنے مزید کہا کہ خود اٹلی کی ایک عدالت نے سونیا گاندھی پر انگشت نمائی کی ہے۔ایسی صورت میں بھی کیا نتیش کمار کانگریس سے رشتہ اور اتحاد برقرار رکھیں گے؟تاہم انہوںنے کہا کہ وہ شراب سے پاک بہار کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن بی جے پی ہر قسم کے نشہ سے پاک کاروبار چاہتی ہے۔یہاں گٹکا پر بھی پابندی ہے لیکن وہ پھر بھی یہاں ملتاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahanwaz asks nitish to break silence on chopper deal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply