بی جے پی نے2019کے لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دیں

لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات اگرچہ ابھی دو سال دور ہیںلیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس کی تیاری ابھی سے شروع کر دی ہے۔ پارٹی نے اس ضمن میں تسلسل کے ساتھ میٹنگوں،عوامی رابطوں اوردیگر ان پروگراموں کا منصوبہ بنایا ہے جن کے توسط سے پارٹی کارکنوں میں جوش بھرنے کے ساتھ ہی ووٹروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرنے والی بی جے پی کارکنوں سے ایک بار پھر عوام تک پہنچنےکی اپیل کر رہی ہے۔ ان پروگراموں کے تحت پارٹی آئندہ 25 اپریل سے تین روزہ تربیتی پروگرام ایودھیا میں منعقد کرے گی۔جس میں کارکنوں سے ووٹروں کے قریب جانے کے ساتھ ہی مرکز اور ریاستی حکومت کی کامیابیوں سے عوام کو متعارف کرانے کے طور طریقے سکھائے جائیں گے۔
پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری وجے بہادر پاٹھک نے بتایا کہ اسی طرح 23 سے 25 اپریل تک کانپور میں، 24 اپریل سے 26 اپریل تک برج علاقے ، آگرہ میں، مغربی علاقے کے 25 سے 27 اپریل تک نوئیڈا میں، 25 سے 27 اپریل تک گورکھپور علاقے کے خلیل آباد میں اور 24 سے 26 اپریل تک کاشی علاقے کے رام نگر میں تربیتی پروگرام منعقد ہوگا۔ مسٹر پاٹھک نے بتایا کہ ان واقعات میں کئی بڑے لیڈر شرکت کریں گے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کن کن لیڈروں کا شیڈیول مل گیا ہے۔ لیکن باخبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق پارٹی صدر امیت شاہ نے 27اپریل سے 95دن کے پروگرام کے دوران ملک کے ہر صوبہ کے دارالخلافہ کا طوفانی دورہ کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر کئی پروگرام منعقد کر رہی ہے۔اس کے لئے بھی اعلیٰ سطحی پروگرام بنایا جا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah to kick start 2019 poll caravan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply