مودی کے خلاف بدعنوانی معاملات کی تحقیقات کرنے والے شاہ کمیشن کی رپورٹ گجرات اسمبلی میں پیش

گاندھی نگر:گجرات حکومت نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ (اب وزیر اعظم) نریندر مودی کے دور میں بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے مسٹر مودی کے حکم پر ہی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اے بی شاہ کی صدارت میں تشکیل دیے گئے کمیشن کی رپورٹ کو آج آخر کار اسمبلی میں پیش کردیا۔ اسے ایوان میں پیش کرنے کی مانگ پراہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے زبردست ہنگامہ کیا تھا۔ آج بھی اس معاملے پر کانگریس کا مظاہرہ جاری تھا۔ نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے 22 جلدوں اور 5000 سے زیادہ صفحات والی اس رپورٹ کو ایوان میں رکھنے کے بعد کہا کہ اب یہ سرکاری املاک ہو گئی ہے اور کوئی بھی رکن اسمبلی اسے ایوان کی لائبریری سے لے کر پڑھ سکتا ہے۔
حکومت نے پہلے بھی کہا تھا کہ کمیشن نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مسٹر مودی اور ان کی حکومت کو کلین چٹ دے دی تھی۔واضح رہے کہ کانگریس کے اپوزیشن لیڈرشنکر سنگھ واگھیلا نے، جو آج اعلیٰ کمان کی طلبی پر ریاستی صدر بھرت سنگھ سولنکی کے ساتھ دہلی جانے کی وجہ سے ایوان میں موجود نہیں تھے، بار بار الزام لگایا تھا کہ حکومت اگر ایوان میں رپورٹ پیش نہیں کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ مسٹر مودی کی بدعنوانی کو چھپانا چاہتی ہے۔ ادھر کانگریس کے ممبر اسمبلی آج ایوان میں رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ اور کل بی جے پی صدر اور ممبر اسمبلی امت شاہ کی جانب سے ایوان میں کانگریس پر لگائے گئے الزامات پر معافی کا مطالبہ والے بینر پہن کر آئے تھے۔ انہیں بعد میں دن بھر کے لئے ایوان کی کارروائی سے معطل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ 20 فروری کو شروع ہوئے بجٹ سیشن کا آج آخری دن ہے۔ شاہ کمیشن نے مختلف صنعتی گروپوں کو زمین کے الاٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگی اور بدعنوانی کے الزامات سمیت ایسے 12 الزامات کی تفتیش کی تھی۔ اس نے اپنی رپورٹ کچھ سال پہلے ہی ریاستی حکومت کے حوالے کر دی تھی۔ حکومت نے ماضی میں بھی دعوی کیا تھا کہ کمیشن نے تمام معاملات میں کلین چٹ دے دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah panel report tabled in gujarat assembly in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply