جنوبی ہند کی ریاستوںتلنگانہ اور آندھراپردیش میں شب معراج عقیدت و احترام سے منائی گئی

حیدرآباد: تلنگانہ اور آندھراپردیش کی مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں شب معراج کے سلسلے میں عظیم الشان اور ر±وح پرور اجتماعات ہوئے۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ رات بھر شب خوانی، ذکر واذکار، قرآن خوانی، درودو سلام، نمازوں کی ادائیگی اور مجالس میں مصروف رہے۔ اس دوران علمائے کرام نے فلسفہ معراج العالم پر روشنی ڈالی۔شہر حیدرآباد میں خلوت پلے گراونڈ،چوک کی مسجد ،چنچل گوڑہ پلے گراونڈ میں سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہر حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کو رنگ برنگی بجلی کی روشنیوں سے منور کیا گیا تھا۔ اس موقع پر شب معراج سے ایک دن پہلے قبرستانوں کی بھی صفائی کا کام تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے بڑے پیمانے پر کیا گیا تھا۔شب معراج کے موقع پر قبرستانوں میں قبور کی زیارت کرنے آنے والوں کے لئے روشنی کا انتظام کیا گیا تھا۔شب معراج اور منگل کی صبح بھی لوگ کثیر تعداد میں قبرستانوں میں اپنے مرحومین کے لئے ایصال ثواب اور ان کی قبور کی زیارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ انتظامیہ نے اس کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔لوگوں نے ا ن روح پرور اجتماعات میں فلسفہ معراج، عظمت معراج ، مقاصد معراج اور پیغام معراج کی عالمانہ طرز و انداز میں کی گئی تشریح اور خطابت سے بھر پور استفادہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: shab e meraj observed with fervour in tilngana and andhra pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply