سی ڈی اسکینڈل میں گرفتاردہلی کے سابق وزیرسندیپ کی اہلیہ نے شوہر کو بے قصوربتایا

نئی دہلی: سی ڈی معاملہ میں پھنسنے کے بعد گرفتار ہوئے دہلی کے سابق وزیر سندیپ کمار کی اہلیہ ریتو نے اپنے شوہر کو بے قصور بتایا ہے۔ ریتو نے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویڑن چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ان کے شوہر بے قصور ہیں۔
انہوں نے کہا کہسندیپ کو سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے، لیکن اس وقت پورا خاندان سندیپ کے ساتھ ہے۔انہوں نے اس سی ڈی کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ سی ڈی میں دکھایا گیا شخص سندیپ نہیں ہے اور وہ اپنے شوہر کو بے گناہ ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔
ریتو نے سندیپ کو عام آدمی پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کئے جانے کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہنہیں جانتیں کہ ان کےشوہر کو پارٹی سے کیوں نکالا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ مبینہ سیکس سی ڈی کے سامنے آتے ہی قومی راجدھانی کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی۔ آناً فانا    ً سندیپ کو وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ بعد میں انہیں پارٹی سے بھی باہر کا راستہ دکھا دیا گیا۔ دہلی پولیس نے ہفتہ کو سندیپ کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sex cd case my husband is innocent i stand by him says sandeep kumars wife in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply