سیاسی و فلمی شخصیات کا خو اجہ کے مزار پر چادر چڑھانے کا سلسلہ زور شور سے جاری

اجمیر: غریب نواز خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 805 ویں عرس کے موقع پر ملک میں امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے آج بھی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ اداکار اور دوسرے لوگوں کی طرف سے چادر یں چڑھائی گئیں اور عقیدت کے پھول نذر کئے گئے۔
سڑک اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کی جانب سے عقیدت کے پھول اور چادر پیش کی گئی جبکہ فلم اداکار ساحل، موسیقار اور گلوکار موہت چوہان نے مزار پر حاضر ہو کر دعا مانگی۔ اجمیر ریل ڈویڑن مینجمنٹ کی جانب سے ڈویڑنل مینیجر پنیت چاولہ نے بھی درگاہ شریف میں حاضری دی اور چادر پیش کی اور خوشحالی کی دعا مانگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Several political leaders and bollywood personalities offer chadar at ajmer dargah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply