میانمار سے متصل سرحد پر فوجی کارروائی میں متعدد ناگا باغی ہلاک

نئی دہلی: ایک فوجی بیان کے مطابق ہندوستانی فوج نے میانمار سے متصل سرحدی علاقہ میں علی الصباح ایک زبردست تصادم میں متعدد ناگا باغیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔لیکن بیان میں یہ بھی وضاحت کی گئی کہ یہ کارروائی سرجیکل اسٹرائیک نہیں تھا۔
فوج کی مشرقی کمان نے یہ اطلاع ٹوئیٹرپر دی ہے جس میں بھاری تعدا میں فوجی عملہ کی ہلاکتوں کی تردید کی گئی۔مشرقی کمان نے کہا کہ اس کارروائی میں کوئی ہندوستانی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔کمان نے یہ بھی بتایا کہ فوج اور این ایس سی این (کے) کے درمیان یہ جھڑپ صبح پونے پانچ بجے ہوئی۔
کمان نے یہ بھی بتایا کہ فوج نے یہ جوابی کارروائی اس وقت کی جب ناگا باغیوں نے ہند میانمار سرحد کی جانب جانے والے ہندوستانی فوج کے ایک دستے پر حملہ کیا۔فوج نے زبردست فائرنگ کے ساتھ جوابی کارروائی کی جس میں لاتعداد ناگا باغی مارے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Several naga rebels killed along myanmar border army denies surgical strike in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply