مدھیہ پردیش میں90کانگریسی کارکنان گرفتار

گونا:مدھیہ پردیش کے مندسور میں دو دن پہلے فائرنگ میں چھ کسانوں کی موت کے بعد آج گونا شہر میں احتجاج کے طور پر ریل روکنے کی کوشش کررہے کانگریس کے قریب 90 کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ یوتھ کانگریس کے یہ کارکنان گونا ریلوے اسٹیشن پر سابرمتی ٹرین کو روکنے کی کوشش کررہے تھے۔
گونا کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس ایس تومر نے بتایا کہ 90 کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔تاہم یوتھ کانگریس کے صدر شیلیندر رگھوونشی نے 500سے زیادہ کارکنان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا۔انہوں نے الزام لگا یا کہ پولیس انتظامیہ نے سیکڑوں کارکنان کو اسٹیشن تک آنے ہی نہیں دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Several congressmen arrested in madhya pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply