ہندوستان سے افغانستان بھیجے جانے والے گیہوں کی ساتویں کھیپ چاہ بہار بندرگاہ پہنچ گئی

تہران:ہندوستان سے افغانستان بھیجے جانے والے گندم کی ساتویں کھیپ ایران کے چاہ بہار میں جنوب مشرقی شاہد بہشتی بندرگاہ پہنچ گئی۔سیستان بلوچستان صوبہ کے بندر گاہوں اور ساحلی امور کے دفر کے ترجمان حسین شدادی نے بتایا کہ ہندوستان سے600کنٹینروں پر مشتمل گیہوںکی یہ ساتویں قسط جنرل مال بردار جہاز اریزو کے ذریعہ سیستان بلوچستان میں چاہ بہار میں پہنچی۔
انہون نے کہا کہ مجموعی طور پر گذشتہ ایرانی کیلنڈر سے اب تک ہندوستان کے گندم کے مجموعی طور پر4200کنٹینرز چاہ بہار بندر گاہ پہنچ چکے ہیں۔چاہ بہار سے یہ کھیپ بذریعہ سڑک راستہ ایران افغان سرحدی شہر میلاک بھیجی جائیں گی۔ ہندوستان کی پہلی کھیپ نومبر 2017میں چاہ بہار پہنچی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seventh indian wheat cargo for afghanistan arrives in chabahar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply