مغربی بنگال میں بس حادثہ ،17 اسکولی بچے زخمی

سلی گوڑی: مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں دیبی دنگا علاقہ میں بس اور ٹرک کی ٹکر میں 17طلبہ و طالبات زخمی ہوگئے ہیں۔ پولس نے بتایا کہ بس اور ٹرک میں آمنے سامنے ٹکر ہوئی ہے۔
پولس کے بقول لنگلون ہائی اسکول بس نے ٹرک کو ٹکر ماری جس میں طلبا و طالبات کے علاوہ کئی اساتذہ بھی زخمی ہوگئے ہیں۔بیشتر زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے تاہم 6افراد کی شدید چوٹ پہنچی ہے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ریاستی وزیر سیاحت گوتم دیب نے اسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی اور حکومت کے خرچ پر علاج کرانے کا اعلان کیا۔ایک دن قبل ہی کلکتہ کے راجر ہاٹ میں اسکولی بس حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس میں 18بچے زخمی ہوگئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seventeen students injured in school bus accidentin bengal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply