بہار کے جہان آباد میں سی آر پی ایف اہلکار کے ساتھ سالہ بیٹے کا اغوا، قتل

جہان آباد: بہار میں جہان آباد ضلع کی ٹیہٹاپولیس آؤٹ پوسٹ علاقے میں آج علی الصباح نامعلوم سماج دشمن عناصرنے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار آربی یادو کے بیٹے کا گلاکاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آدتیہ کمار نے یہاں بتایا کہ کچھ غنڈوں نے نندن پورا گاوں کے سی آر پی ایف کے جوان مسٹر یادو کے سات سالہ بیٹے اکشے کمار کو صبح اس کے گھر سے اغوا کر لیا۔
اس کے بعد مجرموں نے گھر سے کچھ دور لے جا کر بلیڈ سے گلا کاٹ کر اسے ذبح کر کے لاش ایک کنویں میں ڈال دی۔ سی آر پی اہلکار یادو اورنگ آباد ضلع میں تعینات ہے۔ اکشے ایک مقامی پرائیویٹ اسکول میں پہلی جماعت میں پڑھتا تھا۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ گھر کے لوگوں کو صبح بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی اور انہوں نے اسکی تلاش شروع کردی۔
گھر سے کچھ ہی دور خون کے نشانات اور قتل میں استعمال کیا جانے والا بلیڈ ملا۔ رشتہ داروں نے وہاں ایک کنویں میں بچے کی لاش دیکھی اور اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ لاش کنویں سے نکالی تو معلوم ہوا کہ یہ اسی لاپتہ بچے کی لاش ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven year old son of a crpf jawan r b yadav murdered in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply