ہریانہ کے گوڑگاو¿ں کے ایک اسکول کے بیت الخلا میں دوئم جماعت کے سات سالہ بچے کی لاش ملی

گوڑگاو¿ں: جس وقت ورن ٹھاکر نام کا شخص اپنے سات سالہ بیٹے کو اسکول میں ہنستا مسکراتا چھوڑ کر گیا تو اس کے خواب و خیال میں بھی نہیں رہا ہوگا کہ گھر واپس پہنچتے ہی اسے یہ دلخراش خبر سننے کو ملے گی کہ اس کا بچہ خون میں لت پت پایا گیا اور اسے اسپتال لے جایا جا رہا ہے اور وہ بھی اسپتال پہنچے۔ لیکن یہ دل دوز واقعہ جمعہ کی صبح ہریانہ کے شہر گوڑ گاو¿ں میں اس وقت پیش آیا جب سات سالہ طالبعلم پراڈیومان ٹھاکر ، جسے اس کے والد ایک گھنٹہ پہلے ہی اسکول میں چھوڑ کر گئے تھے، بیت الخلا میں خون میں لت پت پڑا پایا گیا اس کا گلا کٹا ہوا تھاا ور جس چھرے سے اس کا گلا کاٹا گیا تھا وہ لاش کے قریب ہی پڑا تھا۔ اس ناقابل بیاں سانحہ کی خبر جیسے ہی پھیلی بچوں کو والدین اسکول پہنچ گئے اور انہوں نے اشتعال میں آکر اسکول میں زبردست توڑ پھوڑ مچائی۔اور یہ ہنگامہ اسی وقت ختم ہوا جب پولس نے وہاں پہنچ کر انہیں اسکول سے باہر نکالا۔اس بچے کے والد نے بتایا کہ آج صبح حسب معمول سات بج کر55منٹ پر انہوں نے اپنے سات سالہ بیٹے پروڈیومان ٹھاکر کو اسکول چھوڑا اور ابھی گھر پہنچے ہی تھے کہ ٹھیک 9بجے انہیں فون آیا کہ ان کے بچے کا خون بہہ رہا ہے اور وہ اسپتال آجائیں۔ لیکن جب تک وہ اسپتال پہنچتے ان کا ایک گھنٹے قبل ہنستاکھیلتا بچہ موت کی آغوش میں جاچکا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven year old found murdered in school toilet in gurgaon in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply