اجین کنبھ میلے کے دوران طوفان بادوباراں سے سادھو سمیت7یاتری ہلاک،80زخمی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں جمعرات کی شام کنبھ میلے میں اس وقت زبردست تباہی مچ گئی جب زبردست طوفان بادوباراں اور بجلی گرنے سے کئی پنڈال گر گئے جس کے نیچے دب کر ایک سادھو سمیت7تیرتھ یاتری ہلاک اور 80سے زائد زخمی ہو گئے۔اجین کے کلکٹر کویندر کیاوت نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میلے میں لگے کئی پنڈال زمیں بوس ہو گئے اور ہر طرف گھٹنے گھٹنے کیچڑ جمع ہو گئی ۔
پولس سپرنٹنڈنٹ منوہر ورما نے بتایا کہ 45منٹ تک متواتر ہونے والی اس بے موسم بارش سے کنبھ میلے میں زبردست تباہی مچی ۔انہوں نے بتایا کہ انداسا علاقہ میں بجلی گرنے سے ایک عورتہلاک ہو گئی۔موصول اطلاع کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک پجاری اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔اس طوفانی بارش کے باعث جگہ جگہ پانی ٹہر گیا پورے اجین میں جگہ جگہ گٹر ابلنا شروع ہو گئے۔ اور ہر طرف غلاظت اور انسانی فضلہ پھیل گیا۔
جس سے شہر میں آئے ہندوستانی و غیر ملکی یاتریوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آندھی طوفان سے گرنے والے پنڈالوں کے نیچے کچھ گاڑیاں بھی دب گئیں۔ راحت اور بچاو¿ کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیموں کا طلب کر لیا گیا۔اس میلے کے دوران مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شوراج سنگھ چوہان اور بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے صدر امیت شاہ بھی11مئی کو اشنان کریں گے۔22اپریل سے شروع ہونے والے اس میلے میں 5کروڑ یاتریوں کا اشنان کرنا متوقع ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven yatri killed as thunderstorm and lightning struck kumbh mela site in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply