بہار میں گیا مغل سرائے سیکشن پر ایک ٹرین سے7 پستولیں برآمد

گیا:بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے گیا۔ مغل سرائے ریلوے سیکشن کے سون نگراسٹیشن پر ایک ٹرین سے پولیس نے سات پستولیں برآمد کی ہیں۔ ریلوے کے پولیس آفیسر سنیل کمار نے آج یہاں بتایا کہ ریلوے پولیس نے سون نگر اسٹیشن پر گزشتہ دیر رات تحقیقات کے دوران 18611 رانچی-وارانسی ایکسپریس ٹرین کے ایک ڈبے میں لاوارث حالت میں رکھے تھیلے سے سات دیسی پستولیں برآمد کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شاید پولیس کو دیکھتے ہی اسمگلر فرار ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہیں گیا جنکشن پر آسنسول۔ گیا پسنجر گاڑی سے شراب لے کر اتر رہے جتو کمار اور سوہن پرساد کو ریلوے پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے 11 بوتلیں غیر ملکی شراب کی برآمد کی گئی ہیں جو جھارکھنڈ کے گریڈیہ سے لائی جارہی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven pistols seized from train at gaya mughalsarai section in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply