گجرات میں ایک ٹرک ندی میں جا گرا7ہلاک24زخمی

احمد آباد: گجرات کے امریلی ضلع کے رجولا قصبہ کے قریب ایک ٹرک پلٹ کر ندی میں جا گرا جس میں ٹرک میں سوار کم از کم7افراد ہلاک او24دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ تمام لوگ ایک شادی میں شرکت کے بعد امریلی سے بھاؤ نگر ضلع میں اپنے گاؤں مہوا واپس جارہے تھے کہ پل پر پہنچتے ہی ٹرک کا توازن بگڑ گیا اور وہ نیچے بہہ رہی ندی میں گر گیا۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین شامل ہیں۔

امریلی کے پولس سپرنٹنڈنٹ نیرلیپت رائے کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت ہو گئی ہے وہ کیسر بھائی بریہ، جے سکھ سیانی، سمجو بین ارجن بائی، بھانو بین کانا بھائی، بھرت بھائی لکھا بھائی ،ہریش جیو¿سا اور شوبھا بین رمیش بھائی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven people killed 24 injured as truck falls into canal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply