جھار کھنڈ میں اجتماعی خودکشی کی ایک اور واردات ،کنبہ کے ساتوں افراد کی لاشیں گھر میں پائی گئیں

جھار کھنڈ: دہلی کے براڑی علاقہ میں ایک ہی کنبہ کے11 اور جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ایک ہی کنبہ کے 6افراد کی خود کشی کے واقعہ کے بعد جھارکھنڈ میں ہی اجتماعی خود کشی کی ایک اور واردات اس وقت منظر عام پر آئی جب ہزاری باغ سے 96کلو میٹر کی دوری پر ریاستی دارالخلافہ رانچی میں ایک ہی خاندان کے سات افراد نے خودکشی کر لی۔

سینیر پولس سپرنٹنڈنٹ انیچ گپتا کے مطابق بادی النظر میں یہ خود کشی کا معاملہ ہی دکھائی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خاندان ،جو کہ بنیادی طور پر بہار کے بھاگلپور سے تعلق رکھتا ہے ،مالی پریشانیوں سے دوچار تھا۔

خود کشی کرنے والوں کی شناخت 40سالہ دیپک جھا، اس کی بیوی سونی، بیٹا روپیش جھا ،سات سالہ بیٹی درشتی اور چھوٹا بیٹا گاننجو کے طور پر کی گئی ہے

۔دیپک کے والدین کی لاشیں بھی رانچی کے کانکے تھانہ کے تحت علاقہ میں واقع مکان میں پائی گئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven members of family commit suicide in ranchi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply