آسام میں کے پی ایل ٹی کے سات عسکریت پسند ہلاک

گوہاٹی:آسام میں فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ مہم میں آج علی الصبح کاربی پیپلز لبریشن ٹائیگر (کے پی ایل ٹی) کے سات عسکریت پسند مارے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، ریاستی پولیس اور فوج نے کاربی آنگلونگ ضلع میں ایک مشترکہ مہم چلائی۔ اس ضلع کے جنگلی علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے۔
اس مہم میں سات عسکریت پسند مارے گئے۔ مہم میں ایک سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے پاس سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ کے پی ایل ٹی کاربی لونگری نیشنل لبریشن فرنٹ (کے ایل این ایل ایف) سے الگ ہونے والا گروپ ہے۔ کے ایل این ایل ایف نے 11 فروری 2010 کو ہتھیار ڈال دئے تھے۔ کے پی ایل ٹی اپنے قیام کے بعد سے قتل، اغوا اور وصولی کے معاملات میں شامل رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven kplt militants killed in assam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply