جھارکھنڈ میں بس حادثہ،7ہلاک 30زخمی

رانچی: جھارکھنڈ کے دارالخلافہ رانچی کے قریب ایک مقام پر پیر کے روز ہوئے ایک بس حادثہ میں کم از کم7افراد ہلاک اور30دیگر زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کوایک قریبی اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس رانچی کے سلیلی علاقہ میں ایک موڑ کاٹتے ہوئے پلٹ گئی۔
معاملہ کی ابھی مکمل تفصیل معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ متعلقہ حکام جائے وقوعہ پہنچ گئے اور حادثہ کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی۔ جھارکھنڈ میں اکثر بس حادثات ہوتے رہتے ہیں ۔ اس سے قبل گذشتہ سال مارچ میں بھی ایک بھیانک حادثہ ہوا تھا جس میں بہار کے سہسرام جانے والی بس کے کھائی میں گرجانے سے کم ازکم 10افراد ہلاک اور25دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: seven killed in ranchi bus accident in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply