اترپردیش میںکار اور ٹینکر میں زبردست ٹکر،7ہلاک

مہراج گنج:اترپردیش میں ضلع مہراج گنج کے پورندرپور علاقے میں ایک کار کے ٹینکر سے ٹکراجانے سے کم از کم سات لوگوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ پورندرپور علاقہ کے دیوپور کراسنگ پر پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والی کار ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں کار پر سوار تمام سات لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ٹینکر پر سوار ڈرائیور سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لئے نزدیکی اسپتال میں لے جایا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven killed in meraj ganj road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply