ہریانہ میں گہری دھند کے باعث گاڑیوں میں ٹکر 7ہلاک

چنڈی گڑھ :شمالی ہند میں جوں جوں سردی میں اضافہ ہوتا ہے گہرے کی دبیز چادر تننا شروع ہو جاتی ہے ۔اورکبھی کبھی کہرا اس قدر گہرا ہو جاتا ہے کہ نہ صرف فضائی اور ریل سروس بری طرح متاثر ہو جاتی ہے بلکہ سڑکوں پر گاڑیاں رینگنا شروع کر دیتی ہیں۔

اور ذرا سی چوک ہوجائے تو نتیجہ جان لیوا حادثہ کی شکل میں نکلتا ہے۔ابھی ایک ہفتہ قبل گہری دھند کے باعث دو گاڑیوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں8 افراد کی ہلاکت کی گونج ھمی بھی نہیں گتھی کہ زبردست کہرے کے باعث ہفتہ کو ہریانہ میں ایک بھیانک سڑک حادثہ ہوگیا جس میں کم از کم 7افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ ہفتہ کو صبح صادق سے قبل انبالہ ۔چنڈی گڑھ قومی شاہراہ کے پاس اس وقت ہوا جب گہری دھند میں آگے پیچھے چل رہی دو کاریں مخالف سمت سے آنے والی ایس یو وی کو نہ دیکھ سکیں اور اس سے ٹکرا گئیں۔ ہلاک شدگان چنڈی گڑھ کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

واضح ہو کہ ایک ہفتہ پہلے ہریانہ کے ہی جھجھر ضلع میں قومی شاہراہ پر گہرے کہرے کے باعث ایک سڑک حادثہ ہو چکا ہے جس میں 8افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven killed in fog related accident in haryana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.