آسام میں بس تالاب میں جا گری،7ہلاک21زخمی،کئی لاپتہ

گوہاٹی: آسام میں ایک سڑک حادثہ میں اس وقت سات افراد ہلاک ہو گئے جب اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس ریاستی دارالخلافہ گواہاٹی اور موکلموا شہروں کے درمیان سڑک کنارے واقع ایک تالاب میں جا گری۔ اس واقعہ میں 21افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولس کے مطابق یہ حادثہ نلباڑی ضلع کے اڈا باڑی علاقہ میں دوپہر ساڑے تین بجے اس وقت پیش آیاجب اسٹئرنگ وہیل کے بس ڈرائیور کے قابو سے باہرہو گیا ۔

مقامی لوگوں کی مدد سے پولس ریسکیوٹیم کے عملہ نے7لاشیں نکالیں جن میں تین خو اتین کی لاشیں ہیں۔بس میں 50مسافر تھے۔جس کے باعث مزید کئی لوگوں کے پانی میں ڈوبی بس میں پھنسے ہونے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven killed in bus accident in assam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply