امرتسر کے قریب بھیانک سڑک حادثہ7ہلاک

امرتسر: یہاں پیر کی صبح اس وقت سات افراد ہلاک ہو گئے جب ایک ایس یو وی جس میں یہ لوگ سفر کر رہے تھے قومی شاہراہ پر کلچیان کے ایک ڈھابے کے باہر کھڑے ٹرک مٰں گھس گئی۔

کار میں 8افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک تین سالہ بچہ ہی زندہ بچا ہے جو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کر دای گیا۔ باقی سات کی ،جن میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، موقع پر ہی موت ہو گئی۔

زیادہ تر سواریاں دہلی کی رہائشی تھیں اور ہماچل پردیش میں ایک مندر کےدرشن کر کے آرہی تھیں۔ہلاک شدگان کی شناخت اروند شرما، سویتا شرما، منی شرما اور شیواش شرما ساکن اتم نگر دہلی اور سنیل اور پونم ساکن جھجھر ہریانہ کے طور پر کی گئی ہے۔یہحادثہ صبح ساڑھے پانچ بجے ہوا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven killed as suv rams into stationary truck near amritsar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply