ہند چین سرحد پر فضائیہ کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 7 فوجی ہلاک

تیج پور:(یو این آئی) اروناچل پردیش میں ہند۔چین سرحد کے نزدیک ہندستانی فضا ئیہ کا ایک ہیلی کاپٹر آج حادثہ کا شکار ہوگیا جس سے اس پر سوار تمام سات افراد کی موت ہوگئی۔
توانگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار مینا نے بتایا کہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17وی 5نے صبح سویرے توانگ کے کھریم پور سے پرواز کی تھی اور توانگ سے تقریباََ 100کلومیٹر دور ہی واقع پٹوگر علاقہ میں پہنچاہی تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔
مسٹر مینا نے کہا کہ اس حادثہ میں ہیلی کاپٹر پر سوار تمام سات افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ بری اور فضائیہ کے راحت اور بچاؤ دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ملبہ سے لاشیں نکالنے کام کررہے ہیں۔
ہلاک شدگان میں ہندوستانی فضائیہ کے پانچ اہلکار اور دو بری فوج کے جوان تھے۔ حادثہ کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔حادثہ کی تحقیقات کے احکام جاری کر دیے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven killed as iaf chopper crashes in arunachal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply