مغربی بنگال سڑک حادثہ،3خواتین سمیت 7ہلاک

نادیہ:مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں ہفتہ کو ایک سڑک حادثہ میں تین خواتین سمیت 7افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں چھپرا میں اس وقت ہوا جب ایک بیٹری رکشہ کو مخالف سمت سے تیز رفتار سے آرہے ٹرک کی زد میں آگیا۔
پولس کے ایک افسر نے بتایا کہ بیٹری رکشہ میں سوار ہلاک شدگان میں تین خواتین کے علاوہ چار نابالغ شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں ان کی بھی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس ضمن میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

Title: seven killed 3 injured in nadia road mishap | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply