اتر پردیش میں ٹرک کی زد میں آکر 7بس مسافر ہلاک

بستی: ایک روڈ ویزبس کے سات مسافر پیرکے روز بس میں خرابی آجانے کے باعث بس کو دھکا لگاتے ہوئے اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک تیزرفتار سے آرہے ٹرک نے انہیں ٹکر ماردی۔

سرکل افسر ہریا راہل پانڈے ے مطابق بس کنڈکٹر امیت کمار لودھی بھی ،جو فتحپور کا رہائشی تھا،حادثہ میں ہلاک ہو گیا۔واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ روڈ ویز کی ایک بس الہٰ آباد سے گورکھپور جارہی تھی کہ چھاؤنی علاقہ میں بھدوہی گاؤں کے قریب سڑک کنارے واقع ایک ڈھابے کے قریب اس ٰن خرابی آگئی۔

جس وقت بس مسافر بس کو دھکا لگا رہے تھے عقب سے ایک ٹرک تیز رفتار سےآیا اور بس سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ چھ مسافروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ ہلاک شدگان کی شناخت بستی کے وویکا نند تیواڑی اور اندر دیو ورما الہٰ آباد کے اودیش کمار پانڈے، فتح پور کے ایت کمار لودھی اور سدھارتھ نگر کے رمیش یادو،پردیپ اور شلندر کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven killed 2 injured as truck hits bus in uttar pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment