اترپردیش میں ایک اور ٹرین کے سات ڈبے پٹری سے اترے

سون بھدر:اتر پردیش کے ضلع سون بھدر کے چھپراکنڈ اسٹیشن کے نزدیک ہاو¿ ڑہ سے جبل پور جانے والی شکتی پنج ایکسپریس کے سات ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ تاہم، اس حادثے میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ گورنمنٹ ریلوے پولس (جی آر پی) کے مطابق ہاو¿ڑہ سے جبل پور جانے والی گاڑی نمبر 11448 شکتی پنج ایکسپریس کے سات ڈبے آج صبح تقریبا ساڑھے چھ بجے چھپرا کنڈ اسٹیشن کے نزدیک پٹری سے اترگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پٹری سے اترنے والے ڈبے کو ٹرین سے الگ کرلیا گیا ہے اور بقیہ ڈبوں کے ساتھ ٹرین کو جبل پور کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے حکام موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ حادثے کی جگہ پر پٹری ٹوٹی ہوئی ملی ہے۔مسافروں کے لیے سنگرولی اسٹیشن چائے و ناشتہ کا بندوبست کیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven coaches of shaktipunj express derail in up no injuries reported in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply