مہاراشٹر قانون ساز کونسل الیکشن میں کانگریس اور بی جے پی نے دو دو نشستیں جیتیں

پونے: مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی چھ نشستوں کیلئے گذشتہ 19 نومبر کو ہوئے انتخابات کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا جس میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دو دو نشستیں حاصل کیں جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور شیو سینا کے کھاتہ میں ایک ایک سیٹ گئی۔ پونے قانون ساز کونسل سیٹ پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے انل بھونسلے نے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیو سینا اتحاد کے امیدواروں پر آسان جیت حاصل کی۔
مسٹر بھونسلے کو 440 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی-شیوسینا امیدوار اشوک نپورے نے 113 ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریسی امیدوار سنجے جگتاپ کو محض 71 ووٹ ہی ملے۔ سانگلی۔ستارا قانون ساز کونسل سیٹ پر کانگریس امیدوار موہن راؤ کدم نے این سی پی کے شیکھر گورے کو 64 ووٹوں سے شکست دی۔ مسٹر کدم کو 309 ووٹ ملے۔ بی جے پی ?ےپرینے پھونکے نے گودیا۔
بھنڈارا سیٹ پر جیت حاصل کی۔مسٹر پھونکے کو 153 ووٹ ملے جبکہ این سی پی کے حصے میں 117 ووٹ پڑے۔ شیوسینا کے تانجی یادو نے ا یوت محل سیٹ پر 348 ووٹ حاصل کرکے کانگریسی امیدوار شنکر بادھے پر زبردست جیت درج کی۔ مسٹر بادھے کو محض 78 ووٹ ہی ملے۔ ناندیڑ سیٹ کانگریس کے کھاتے میں گئی، جہاں اس کے امیدوار امر راجورکر کو 246 ووٹ ملے جبکہ آزاد امیدوار سندر شندے کو 208 ووٹ ملے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Setback for ncp in maharashtra local bodies polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply