راہل گاندھی کا بحرین میں50ملکوں کے ہند نژاد ہندوستانیوں سے خطاب

نئی دہلی: خلیجی ملک بحرین کے دورے پر آنے والے کانگریس صدر اہل گاندھی نے وہاں مقیم ہندوستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی حکومت پر کڑی تنقید کی۔
ہند نژاد باشندوںکی عالمی تنظیم کی اس تقریب میںجس میں کانگریس صدر کو مہمان خصوصی کا درجہ دیا گیاتھا 50ملکوں کو مندوبین نے بھی شرکت کی ۔
راہل نے کہا کہ وہ انہیں یہ بتانے آئے ہیں کہ ہمارے ملک میں ان کی کس قدر اہمیت ہے اور وہ ہندوستان کے لیے کتنے اہم ہیں۔ میں آپ کو یہ بتانا چاہتاہوں کہ ہندوستان میں ایک بڑا سنگین مسئلہ ہے اور آپ اس کے حل میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
میں آپ لوگوں ، خواہ آپ دنیاکے کسی بھی حصہ میںہوں اور ہندوستان کے درمیان ایک پل بنانے آیا ہوں۔انہوں نے نوجوانوں کے مسائل کی جانب توجہ دلائی اور الزام لگایا کہ بی جے پی قیادت والی حکومت اس سے فائدے اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ عوام کو ذات نسل اور مذہب کی بنیادوں پر تقسیم کر رہی ہے ۔اور فر قہ وارانہ منافرت پھیلا کر بے روزگار نوجوانوں میں خوف پیدا کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Serious problem at home rahul gandhi tells indians in bahrain in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply