وزیر داخلہ نے این ایس جی کو بنیادی ڈھانچہ اور تربیتی ضروریات بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی

نئی دہلی: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کو یقین دلایا ہے کہ ا س کے بنیادی ڈھانچے اور تربیتی ضروریات کو بہتر بنایا جائے گا۔ آج یہاں 52 خصوصی کارروائی گروپ کمپوزٹ بلڈنگ کمپلیکس کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر راج ناتھ سنگھ نے این ایس جی پر زور دیا کہ وہ دوست ممالک کی ہم پیشہ فورسیز کے ساتھ باقاعدہ اور سلسلے وار بنیادوں پر مشولں کا اہتمام کیا کر ے۔
اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس طرح کی مشقوں سے این ایس جی کے سپاہی اپنی ہنر مندی میں نکھار لا سکیں گے ، وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کوئی بھی ترقی یافتہ ملک دہشت گردانہ حملوں سے مکمل طور پر محفوظ ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقی پسند معاشروں کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بھارت کے عوام کی نظر میں این ایس جی ایک مقتدر انسداد دہشت گردی فورس ہے ، مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جنوری 2016 میں پٹھان کوٹ ہوائی مستقر پر حملوں کے دوران بھی سلامتی دستوں نے اپنی جانبازی سے کلیدی اثاثوں اور تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچنے دیا۔
این ایس جی عملے کی قربانیوں کا ذکرکرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ1984 میں اپنے قیام کے بعد سے لے کر اب تک کی مدت میں اس فورس کے جوانوں نے ملک کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ این ایس جی کو اپنے شہدا کی سوانح پر مبنی باتصویر کتا بچے شائع کرنا چاہئے تاکہ یہ نوجوانوں کے لئے باعث تر غیب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ این ایس جی کو فورس کے شہدا کے یوم شہادت کا اہتمام بھی کرنا چاہئے اور کم سے کم ایک این ایس جی افسر کو شہید سپاہی کے کنبوں سے ملاقات کرنی چاہئے اور مقامی آبادی کے تعاون و اشترک سے ان کے گھروں پر پروگرام منعقد کرانے چاہئے۔
مسٹر راج ناتھ سنگھ نے فورس کو یقین دہانی کرائی کہ وہ این ایس جی عملے کے لئے مزید تمغوں کی تفویض کی گنجائش پر بھی غو ر کریں گے۔ اس قبل این ایس ڈی کے ڈائرکٹر جنرل آر سی تائل نے کہا کہ تمام ریاستی پولیس فورسیز نے اپنے یہاں خصوصی انسداد دہشت گردی اکائیاں قائم کر لی ہیں۔ این ایس جی ان کے ساتھ ملک کر باقاعدگی سے مشقوں کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sense of national pride gives nsg jawans courage to face challenges rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply