معروف کامرس جرنلسٹ گوردیپ سنگھ انتقال کر گئے

نئی دہلی:خبررساں ایجنسی یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا(یواین آئی)میں تین دہائی سے زیادہ وقت تک خدمات انجام دینے والے سینئر صحافی گردیپ سنگھ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ وہ ساٹھ سال کے تھے۔ لواحقین میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹاہے۔
ان کے خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ ذیابطیس میں مبتلا مسٹر سنگھ کافی وقت سے بیمار تھے۔ان کے جسم کے کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا تھا۔ مسٹر سنگھ نے1979میں یواین آئی میں ملازمت شروع کی تھی اور روونگ ایڈیٹر کے عہدے سے اسی سال مارچ میں ریٹائر ہوئے تھے۔
وہ دہلی اسکول آف اکنامکس کے طالب علم تھے۔انہیں ملک کے معروف کامرس جرنلسٹوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Senoir jounalist gurdeep singh no more in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply