بی بی سی کا سینیئر جرنلسٹ دہلی میں گرفتار

نئی دہل: جمعہ کی صبح اترپردیش کی غازی آباد پولس نے نئی دہلی کے اندراپورم علاقہ میں بی بی سی کے ایک سینیئر جرنلسٹ ونود ورما کو ڈرا دھمکا کر جبری وصولی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
ونود ورما ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کے ایک رکن بھی ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ چونکہ ان کے پاس ایک وزیر کی سیکس سی ڈی ہے اس لیے انہیں پھانسا گیا ہے۔ان کو گرفتار کر ے والی پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مسٹر ورما کی رہائش گاہ سے سیکڑوں سی ڈیز ،ایک لیپ ٹاپ اور ایک پین ڈرائیو ضبط کی ہے۔پولس نے بتایا کہ اس کا ارادہ ان سی ڈیز کو تقسیم کرنے کا تھا۔
ورما نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اس کے پاس چھتیس گڑھ کے ایک وزیر راجیش منات کی ایک سیکس سی ڈی ہے ۔اسی لیے چھتیس گڑھ حکومت اس سے خوش نہیں تھی۔دریں اثنا متعلقہ وزیر نے اسے ”نقلی سی ڈی “ بتایا اور کہا کہ اس سی ڈی کی کسی بھی ایجنسی سے جانچ کرائی جا سکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Senior journalist vinod verma held in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply