تلنگانہ میں ایک سینئیر کانگریسی لیڈر کا قتل

حیدرآباد:تلنگانہ کانگریس کے ایک لیڈر کا کتہ گوڑم ضلع کے اناپور ریڈی پلی میں نامعلوم حملہ آوروں کے گروپ نے قتل کردیا۔ ایرا گنٹہ کے رہنے والے وی سرینواس گاؤں کی ہوٹل میں ناشتہ کررہے تھے کہ ان پر مرچ کا اسپرے پھینکتے ہوئے ان کا تعاقب کرکے مہلک ہتھیاروں سے ان پر حملہ کیا گیا۔
قبل ازیں بھی ان پر حملہ کیا گیا تھا۔ پرانی عداوت کو قتل کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے ۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے جو قتل کے بعد فرار ہوگئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Senior congress leader shot dead in telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply