پارٹی لیڈروں پر مودی کے عدم اعتماد کے باعث ہی کابینہ میں کئی عہدے خالی ہیں: کانگریس

نئی دہلی:مرکزی کابینہ میں تبدیلی کی قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنی پارٹی کے لیڈروں پر اعتماد نہ ہونے کے سبب کابینہ میں عہدے خالی پڑے ہیں اور نئے وزراءکا تقرر کرنے کے بجائے اکثر وزراکو کئی کئی اہم وزارتیں سونپی گئی ہیں جس سے حکومت کا کام کاج متاثر ہو رہا ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان منیش تیواری نے یونائیٹڈ نیوز ایجنسی آف انڈیا (یو این آئی) کے ہیڈ کوارٹر میں ایک خصوصی گفتگو میں کہاکہ مودی حکومت کے 38 ماہ کے بعد اب تک کی میعادکار میں 20 ماہ تک کوئی پوری مدت کیلئے وزیر دفاع نہیں رہا جس سے یقینی طور پر قومی سیکورٹی پر اثر پڑا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس حکومت کی میعاد کار کا نصف سے زیادہ وقت گزر جانے کے باوجود اہم وزارتوں کے لئے الگ الگ وزیر نہ مقرر ہونے کے پیچھے دو اہم اسباب ہیں۔ ایک تو بی جے پی کے پاس حکومت چلانے کیلئے اہل لیڈر نہیں ہیں اور دوسرا مسٹر مودی کو پارٹی کے لیڈروں پر بھروسہ نہیں ہے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی اور اس کی حکومت کی ترجیحات کیا ہیں۔

Title: senior congress leader manish tewari addresses uni journalists | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply