بہار کے گوپال گنج میں لاپتہ بی جے پی لیڈر کی لاش کنویں میں پائی گئی

گوپال گنج:بہا رمیں گوپال گنج ضلع کے پھلوریا تھانہ علاقہ س کے ماجھا گوسائی گاوں سے پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک لیڈر کی لاش کنویں سے برآمد کی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اس لیڈر کی شناخت بہار بی جے پی بزنس سیل کے انچارج کرشنا شاہی کتے طور پر ہوئی ہے جو کل رات ماجھا گوسائی میں رہنے والے لال بابورائے کے گھر گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔
ضلع ہتھوا تھانہ علاقہ کے چین پور گاوں میں رہنے والے بی جے پی لیڈر مسٹر شاہی ماضی میں ہتھوا اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑ چکے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل کے اسباب کا فوری طورپر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ اس درمیان لیڈر کی لاش ملنے کے بعد مشتعل لوگوں کے علاوہ بی جے پی کے کارکن جائے وقوع کے نزدیک مظاہرہ اور ہنگامہ کررہے ہیں۔ صورتحال کے کشیدہ ہونے کے پیش نظر جائے وقوع پولیس کو تعینا ت کردیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Senior bjp leader murdered in bihar body found from well in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply