وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو سالگرہ کی مبارک باد دینے پر شیو سینا نریندر مودی سے برہم

ممبئی:وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب میان محمد نواز شریف کو سالگرہ کی مبارک باددیئے جانے پر آج یہاں شیو سینا نے برہمی کا اظہار کیااور کہا کہ مراہٹہ جانبازسپہ سالار شیواجی مہاراج اپنے دشمنوں کواس طرح کی مبارک بادیاں نہیں پیش کیا کرتے تھے۔
شیو سینا کے ترجمان سامنا میں لکھے گئے اداریہ میں پارٹی صدر ادھو ٹھاکرے نے گزشتہ دنوں ممبئی بحرعرب شیواجی مہاراج کے مجسمہ کی بھومی پوجن کے دوران منعقدہ ایک تقریب میں بی جے پی حامیوں کے جانب سے مودی مودی کا نعرہ لگائے جانے کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شیواجی مہاراج کے نام پر سیاست نہیں کھیلی جانے چاہئے۔
وزیر اعظم کو تنقیدوں کانشانہ بناتے ہوئے شیو سینا نے سامنامیں مزید لکھا ہے کہ شیواجی مہاراج اپنے دشمنوں افضل خان ،اورنگ زیب اورشائستہ خان جیسے کو کبھی مبارک باد پیش نہیں کیا کرتے تھے نیزوزیر اعظم کوشیواجی مہاراج کی تعلیمات سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sena takes dig at modi for greeting nawaz in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply