ہندوستان اورا مریکہ پوری دنیا میں قیام امن اور ہم آہنگی کے لیے کوشاں:مارک ازووا

جودھپور :امریکہ اور ہندستان دنیا بھر میں ترقی، سلامتی اور ہم آہنگی کا ماحول بنانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے گزشتہ چند برسوں میں ہندستان اور امریکہ کے درمیان رشتوں میں تیزی سے پیش رفت ہوئی ہے۔ اس خیال کا اظہار یہاں یہاں مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور میں نارتھ انڈیا آفس کے پروگرام ڈائریکٹر مارک ازوا نے کیا۔ ان کی جودھپور آمد پر ’ہند امریکہ رشتے ۔
آگے بڑھتے قدم‘ موضوع پر ایک سمینار یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے جو طالب علم تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ آتے ہیں ان میں اس وقت ہندستان دوسرے نمبر پر ہے اور جس طرح ہندستانی نوجوان نسل اپنی تعلیم کے لیے امریکہ جانا چاہتی ہے اس کو دیکھتے ہوئے ہندوستان نمبر ایک پر پہنچ سکتا ہے۔ سمینار میں مارک ازوا نے طلباء و طالبات، لیکچررز اور علم دوستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ہندستان دنیا بھر میں ترقی، سلامتی اور ہم آہنگی کا ماحول بنانا چاہتے ہیں اور دونوں کے تعلقات کا سفر اسی رخ پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے تمام تعلیمی و فلاحی اداروں اور مولانا آزاد یونیورسٹی کے زیر تعمیر احاطے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ معاشرے کے فروغ کے لئے جو لگن یہاں دیکھنے کو ملا وہ قابل ستائش ہے۔ ہم ثقافتی اور تعلیمی تقریبات میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امکانات تلاش کر سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ امریکہ اگر سب سے پرانی جمہوریت ہے تو ہندوستان سب سے بڑی جمہوریت ہے اور جمہوریت میں عوام کا فیصلہ قابل قبول ہونا چاہئے اور انتخابات سے حکومتیں بدلتی ہیں آئین نہیں۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر عمران خان پٹھان نے مہمانوں کا تعارف کرایا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seminar on indo american relations in maulana azad university jodhpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply