تلنگانہ میں سیلفی لینے کے شوق میں دو نوجوان آبشار میں بہہ گئے

حیدرآباد: سیلفی لینے کے فیشن اور شوق نے نوجوان نسل کو کس طرح اپنے نشے میں چور کر رکھا ہے کہ نہ تو انہیں اس بات کا احساس ہے کہ ایسے پر خطر کام کرنے میں جان جانے سے ان کے والدین کا کیا حال ہوگا اور نہ ہی اس بات کا احساس ہے کہ انہیں والدین کے بوڑھاپے کا سہارا بننا ہے۔ سیلفی کے شوق نے اب تک لاتعداد نوجوانوں کو لقمہ اجل بنا دیا ہے۔
ایسا ہی تازہ ترین سانحہ حیدر آباد دکن میں اس وقت پیش آیا جب سیلفی لینے کی کوشش کے دوران دو نوجوان اتفاقی طورپر آبشار میں غرق ہوگئے۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق یہ نوجوان کنٹالہ آبشار کے قریب تفریح کے لئے گئے ہوئے تھے۔ان نوجوانوں کا تعلق ضلع نظام آبا دکے ارگل موضع سے ہے۔سیلفی لینے کی کوشش کے دوران یہ دو نوجوان اتفاقی طورپر آبشار میں غرق ہوگئے۔حالیہ چند دنوں کے دوران بارش کے سبب اس آبشار میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے اس آبشار کے قریب سیلفی لینے کی کوشش کے دوران یہ نوجوان غرق ہوگئے۔ان نوجوانوں کی تلاش کا کام کیا جارہا ہے۔
یہ واقعہ کل شام پیش آیا جس کے بعد رات تک بھی ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے ان کی تلاش کا کام کیا گیا تاہم تاریکی ہونے کے سبب کل رات یہ کام روک دیا گیا اور آج صبح دوبارہ ان کو تلاش کرنے کا کام شروع کیا گیا۔کافی کوششوں کے بعد ایک لاش نکالی جاسکی۔ا س نوجوان کی شناخت فیضا ن کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس ، ریونیو، جنگلات کے افسر وہاں پہنچ گئے اور تلاشی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ان نوجوانوں کے ارکان خاندان بھی وہاں پہنچ گئے۔اپوزیشن لیڈربھی وہاں پہنچ گئے اور لوگوں کو تیراکی سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات نہ کرنے اور لاپرواہی پر سوال اٹھائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Selfie turns fatal for 2 telangana youths at kuntala waterfalls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply