قتل کے تین مقدمات میں سنت رام پال کو مجرم قرار دیا گیا ،سزا 16اکتوبر کو سنائی جائے گی

حصار (ہریانہ): یہاں کی ایک عدالت نے خود ساختہ خدائی فرستادہ سنت رام پال کو قتل کے3 مقدمات میں مجرم قرار دے دیا۔ سزا 16اور17اکتوبر کو سنائی جائے گی۔

رام پال، جس کی ایک کثیر تعداد مرید ہے ، فی الحال حصار کی سینٹرل جیل 2-میں قید ہے۔ اسے اس کے عقیدتمندوں اور پولس کے درمیان تصادم کے بعد جس میں کم از کم6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، گرفتار کیا گیا تھا۔

رام پال کے خلاف مقدمہ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے حتمی سماعت اور سزا سنانے کے لیے حصار کی سینٹرل جیل 1میں ہی عدالت لگائی گئی۔

اس خدشہ کے تحت کہ فیصلہ سنانے کے بعد رام پال کے عقیدتمند حصار میں داخل ہو کر کہیں ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گورمیت رام رحیم کو مجرم قرار دینے کے بعد پنچکولہ میں پھوٹ پڑنے والے تشدد جیسے حالات پیدا نہ کردیں پولس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام حفاظتی انتظامات کر لیے تھے۔

اور حصار میں داخل ہونے والی تمام گاریوں کی زبردست چیکنگ کی جارہی تھی۔ پولس نے شہر میں48چوکیاں قائم کر دی تھیں اور امتناعی احکامات کے تحت دفعہ144بھی نافذ کر دی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Self styled godman rampal convicted in 2 murder cases in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply