مزید 10اسمارٹ شہروں کے ناموں کا جلد اعلان کیاجائے گا: ہردیپ سنگھ پوری

نئی دہلی: مرکزی وزیر ہاؤسنگ و شہری ترقی ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ مزید دس اسمارٹ شہروں کے ناموں کا اعلان جلد ہی کر دیا جائےگا۔پوری نے آج یہاں فکی اسمارٹ شہرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسمارٹ شہر مشن میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے اور اب تک90شہروں کا انتخاب کیاجا چکا ہے۔
ایک لاکھ چالیس ہزار کروڑ روپے کی لاگت کے3000پراجکٹ تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن پراجیکٹوںکی تکمیل کے شعبہ میں نئے سنگ میل نصب کر رہا ہے۔ اورگذشتہ ڈھائی سال کے دوران 90شہروں کو اس مشن کے لیے چنا گیا ہے۔ان شہروںکے لیے 20ہزار کروڑ روپے سے زائد کا پراجکٹ پورا ہو چکا ہے یا تکمیل کے آخری مرحلہ میںہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Selection of 10 more smart cities to be announced shortly puri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply