بہار کے سیمانچل میں ہولناک صورت حال، جوں جوں سیلاب کا پانی اتر رہا ہے لاشیں اوپر آرہی ہیں

کشن گنج:شمالی بہارکی تاریخ میں بھیانک ترین سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کو بے حال کردیاہے اورلاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی خاطر خواہ راحت رسانی نہیں ہوپارہی ہے۔کشن گنج،ارریہ،پورنیہ ،کٹیہاراور سیمانچل کے بیشتر علاقوں میں زبردست سیلاب اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے نہایت دردناک صورتحال ہے۔لوگ ایک ایک دانے کو محتاج ہوگئے ہیں، جوں جوں پانی کم ہورہاہے لاشیں سامنے آرہی ہیں،ایسے خوفناک مناظرہیں کہ دیکھ کرہردردمنددل تڑپ اٹھے،اب تک سیلاب کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدادتقریباً100ہوچکی ہے، لوگوں میں بیماریاں بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں حضرت مولانااسرارالحق قاسمی نے ملک کے تمام اہل خیر حضرات اپیل سے کی ہے کہ بلاتفریق مذہب و ملت ان تباہ حال لوگوں کی امداد کے لئے آگے آئیں،اس وقت ان مصیبت زدہ افراد کو زیادہ سے زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پورے سیمانچل خاص طورپرکشن گنج، پورنیہ، ارریا و کٹیہار میں لاکھوں کی تعداد میں بوڑھے،خواتین اور بچے بے گھر ہوچکے ہیں اور دانہ دانہ ترس رہے ہیں،پوری کی پوری آبادی کھنڈرمیں تبدیل ہوچکی ہے،ان لوگوں کو فوری طورپر تعاون اور امداد کی شدید ضرورت ہے۔
آل انڈیاتعلیمی وملی فاؤنڈیشن کشن گنج کے سکریٹری مولانامسعوداختر قاسمی ، مولاناسعود عالم ندوی ، مولاناعمر فاروق مظاہری اور مولانامحمودعالم ندوی کی ٹیم کشن گنج کے ایم پی و صدر فاؤنڈیشن حضرت مولانا اسرارالحق قاسمی کی قیادت میں مسلسل متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے رہی ہے اور لوگوں تک راحت رسانی کا انتظام کررہی ہے،اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سیمانچل کے اضلاع میں چلنے والے 90سے زائد مکاتب کے اساتذہ کرام بھی سیلاب متاثرین کی امداد اورراحت و بچاؤکے کام میں لگے ہوئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seemanchal flood unprecedented in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply