رام رحیم کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت کے خلاف غداری کا معاملہ بھی درج

پنچکولہ:ہریانہ پولیس نے سرسا کے ڈیرہ سچا سوداسربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کے خلاف درج کیس میں اب غداری کی دفعہ بھی شامل کر دی ہے۔
پنچکولہ کے پولیس کمشنر اے ایس چاولہ نے بتایا کہ گذشتہ 25 اگست کو مقامی سی بی آئی عدالت کا ڈیرہ سربراہ کو سادھوی جنسی استحصال کے معاملے میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد پنچکولہ میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں گرفتار ڈیرہ کے ترجمان اخبار ‘سچ کہوں’ کے صحافی سریندر دھیمان اور دیگرلوگوں سے پوچھ گچھ میں ہوئے انکشاف کے بعد پولیس نےہنی پریت کے خلاف پہلے سے درج مقدمے میں اب غداری کی دفعہ بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فی الحال رام رحیم روہتک جیل میں بند ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہنی پریت ڈیرہ سربراہ کو سزا ہونے کے بعد سے ہی فرارہے۔ پولیس نے اسے اور ڈیرہ ترجمان آدتیہ انساں کو سب سے زیادہ مطلوب قرار دیا ہے اور ان دونوں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کر چکی ہے۔ انہیں گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sedition charges against honeypreet in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply