پاکستانی فوجی سر براہ سے بغل گیر ی سدھو کو مہنگی پڑی، غداری کا مقدمہ دائر

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے تو پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بغل گیر ہونے پر صرف زبانی طور پر نوجوت سنگھ سدھو کو غدار قرار دے کر معاملہ ٹال دیا تھا لیکن بہار کے مظفر پور ضلع میں ایک وکیل سدھیر اوجھا نے پیر کے روز بہار کی ایک عدالت میں کرکٹر سے سیاست داں بنے کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف غداری کا مقدمہ ہی د ائر کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری شرکت کے لیے جانے والے نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل باجوا سے معانقہ کر کے ہندوستانی فوج کی توہین کی ہے۔

او جھانے کہا کہ انہوں نے تعزیرات ہند کی بغاوت سمیت کئی دفعات کے تحت معاملہ د رج کرایا ہے۔انہوںنے کہا کہ سدھو کے اس اقدام سے ملک کے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔عدالت نے مقدمہ درج کر کے سماعت آئندہ ہفتہ کے لیے موقوف کر دی۔

واضح ہو کہ پاکستانی فوج سرحد پار سے بلا اشتعال فائرنگ کرکے ہندوستانی فوجیوں اور عام شہریوں کو ہلاک اور زخمی کرنے اور در اندازوں کو ہندوستانی علاقوں میں در اندازی کرنے میں مدد کرنے والی پاکستانی فوج کے سربراہ سے فرط محبت سے گلے ملنے پر ہندوستان کے عوام میں شدید غم و غصہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sedition case filed against navjot sidhu for hugging pakistan army chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply