پنجاب کے شہر موگا میں گارڈ کو ہلاک کر کے بینک وین لوٹ لی

موگا(پنجاب):پنجاب کے موگا شہر میں رہزنوں نے موگا ۔باغ پرانا شاہراہ سے گذر رہی ایک بینک وین کو لوٹ لیا۔ پیر کے روز دن دھاڑے اس واقعہ میں 10مسلح رہزنوں نے بینک وین رکوا کر پہلے گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور پھر وین میں رکھے 60لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے۔
موصول اطلاع کے مطابق ایک ٹویوٹا اننووا کار ایچ ڈی ایف سی بینک کی رقم لے کر موگا سے باغ پرانا جا رہی تھی کہ تین ایس یو وی گاڑی میں سوار کئی رہزن وہاں پہنچے اور انہوں نے موگا کے مضافات میں شاہراہ پر ہی بینک کی گاڑی کو روک کر لوٹنے سے پہلے گارڈ ہریندر سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اس کے بعد رہزن گاڑی میں گھسے اور نقدی کے باکس اٹھا کر ایس یو وی گاڑیون میں ہی فرار ہو گئے۔بینک منیجر پروین ساہو نے اس کی اطلاع پولس کو دی جس نے ڈکیتی کا معاملہ درج کر کے موقع واردات پہنچ کر بینک گاڑی کے ڈرائیور بلدیو سنگھ کو حراست میں لے لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security guard killed rs 60 lakh looted from bank van in moga in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply