یو پی اسمبلی انتخابات کے موقع پر ہند نیپال سرحد پر سخت چوکسی

بلرام پور: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد ہند نیپال کی 243 کلومیٹر بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی ایجنسیوں نے چوکسی بڑھا دی ہے۔ مسلح سر حدی فورس (ایس ایس بی) کے ذرائع کے مطابق دیو? پاٹن کمشنر کے بلرام پور، بہرائچ اور شراوستی اضلاع سے ملحق نیپال سرحد پر اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد حفاظتی انتظامات بڑھا دئے گئے ہیں۔
نیپال سے جعلی کرنسی، غیر ملکی شراب، اسلحہ اور منشیات وغیرہ کی اسمگلنگ کے بڑھنے کے خدشہ کے ساتھ ہی ملک مخالف قوتوں کی طرف سے انتخابات میں گڑبڑ ی پھیلانے کے اندیشہ کے پیش نظر ایس ایس بی کے جوانوں کو متنبہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلرام پور ضلع کے گیسڈی ، پچ پڑوا، جروا، تلسی پور اور ہریا سمیت پانچ سرحدی تھاناعلاقوں میں قائم تمام 26 نگرانی چوکیوں پر تعینات خواتین اور مرد جوانوں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح گونڈا،بڑھنی، بہرائچ،میلانی، نانپارا،رپیڈہا ریل پوربلاک پر گزرنے والی ٹرینوں، بسوں، نجی گاڑیوں، روایتی، غیر روایتی راستوں، ناقابل رسائی، جنگلی راستوں پر ہر آنے جانے والوں کی زبردست تلاشی لینے کے ساتھ شدید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security beefed up at indo nepal border for up assembly polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply