دہشت گردانہ حملے کے خدشہ کے پیش نظر ایودھیا ریلوے اسٹیشن پر حفاظتی بندوبست سخت

ایودھیا: اترپردیش پولیس نے حملے کے خدشات کے پیش نظر فیض آباد اور ایودھیا ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ایک طالب علم نے 100 نمبر پر پولیس کو فون کر کے بتایا کہ ایک مبینہ دہشت گرد فیض آباد اسٹیشن پر نظرآیا ہے جس کی ہلکی داڑھی ہے اور وہ ایودھیا۔فیض آباد ریلوے اسٹیشن پر کسی بھی طرح کا واقعہ انجام دے سکتا ہے۔
گورنمنٹ ریل پولیس (جی آر پی) نے بتایا کہ اس کی اطلاع ملتے ہی حکام نے ایودھیا اور فیض آباد کی سیکورٹی سخت کرتے ہوئے سرچنگ شروع کردی ہے لیکن پولس کو ابتک کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گونڈا ضلع کا رہنے والا اور درجہ نہم کا ایک نوخیز طالب علم نے آج صبح پولیس کو یہ اطلاع دی۔ طالب علم کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security beefed up at ayodhya and faizabad railway stations in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply